بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سحری کے بغیر روزہ رکھنا


سوال

میں رات کو روزے کی نیت کر کے سو گیا، لیکن صبح الارم نہیں بجا اور آنکھ نہیں کھلی اور سحری نہیں کی، ابھی تک کچھ نہیں کھایا صرف رات کو ہی کھانا کھایا تھا،  کیا یہ میرا روزہ ہوگا یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں آپ کا روزہ صحیح ہے، اسے مکمل کیجیے۔

واضح رہے کہ روزہ رکھنے کے لیے سحری کرنا سنت ہے، فرض یا واجب نہیں ہے، لہذا رات کو سحری کھانے کے لیے آنکھ نہیں کھلی یا آنکھ کھلی، لیکن کھانے کے لیے کچھ دست یاب نہ ہوا تو سحری کے بغیر ہی روزہ  کی نیت کرکے روزہ  رکھنا ضروری ہے، احادیث میں سحری کھانے کی فضیلتیں وارد ہوئی ہیں؛ اس لیے سحری کرنی چاہیے، تاہم اگر رمضان میں کسی کی آنکھ نہ کھلے اور رات سے ہی روزے کی نیت ہو، یا صبح اٹھ کر کچھ کھائے پیے بغیر نصف النہار شرعی (صبح صادق سے لے کر غروبِ آفتاب کے وقت کے نصف) سے پہلے پہلے روزے کی نیت کرلی تو روزہ درست ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202360

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں