بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بائیں ہاتھ کی انگلی کے ناخن کی سفیدی میں لفظ ’’اللہ‘‘ کا نقش ظاہر ہونے کی صورت میں بائیں ہاتھ سے استنجا کرنے کا حکم


سوال

 ایک شخص  کی بائیں ہاتھ  کی چوتھی انگلی کے  ناخن پر چھوٹا  سا ناخن  کی  سفیدی  میں  لفظ  "اللہ"  لکھا  ہوا  دکھائی  دے  رہا ہے،  اب وہ شخص استنجا  کس ہاتھ سےکرے؟ ناخن پر ظاہر ہونے سے کیا سمجھے ؟

جواب

عمومًا لوگوں کو اس طرح کے مقدس الفاظ کے  ظہور کا شک ہوجاتاہے، جب کہ حقیقت میں وہ الفاظ نہیں ہوتے۔ اور اگر  واقعتًا ایسا کوئی لفظ  ظاہر بھی ہوجائے تو یہ اختیاری چیز نہیں ہے، اور اس کی کوئی فضیلت یا اس سے متعلق  شرعی حکم وارد نہیں ہے،  جب کہ دائیں ہاتھ سے استنجا کرنے سے صحیح احادیث میں منع کیا گیا ہے؛ لہٰذا مذکورہ شخص کو بائیں ہاتھ سے ہی استنجا کرنا  چاہیے، نیز یہ بھی ملحوظ رہے کہ استنجا میں بائیں ہاتھ کی تین انگلیاں استعمال کرنا ہی بہتر ہے، چوتھی انگلی (چھوٹی انگلی) اور انگوٹھا عام حالت  بھی استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144206200557

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں