بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیع محاقلہ، بیع مزابنہ اور بیع العلامہ کی تعریفیں


سوال

بیع المحاقلہ اور بیع المزابنہ  سے کیا مراد ہے؟ بیع العلامہ سے کیا مراد ہے؟ 

جواب

بیع محاقلہ کا مطلب ہے کہ کھیت میں درختوں پر لگے ہوئے گندم کے خوشے، خشک گندم (درخت سے کاٹ کر جدا کی ہوئی گندم) کے عوض اس طرح فروخت کرنا کہ خشک گندم کا وزن تو معلوم ہو۔ مگر خوشے کی گندم کا وزن معلوم نہ ہو۔ 

 بیع مزابنہ یہ ہے کہ خشک کھجوریں (درخت سے اتری ہوئی کھجوریں) تر کھجوروں کے عوض جو درخت پر لگی ہیں، اس طرح فروخت کرنا کہ خشک  کھجوروں کا وزن تو معلوم ہو، مگر درخت پر لگی  ہوئی تر کھجوروں کا وزن معلوم نہ ہو صرف اندازا ہو۔ (متفق علیہ) 

بیع العلامہ کا مطلب ہے بائع کا کسی  تجارتی علامت کے استعمال کا حق مشتری کو فروخت کردینا۔

(مسائل فقهية معاصرة تاليف : عارف علي  عارف القره داغي، ص: ٣٩، دار الكتب العلمية، بيروت)

فقط واللہ اعلم 

 


فتوی نمبر : 144107200370

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں