میری ایک بیٹی ہے جس کی عمر پندرہ(15) ماہ ہے، وہ کھانا پینا بہت کم کھاتی ہے، یوں سمجھیے کہ کھاتی ہی نہیں ہے، جو بھی کھلاؤ وہ فورًا قے کر دیتی ہے، قرآن و حدیث کی روشنی میں کوئی ایسا وظیفہ بتلائیے کہ بچی کی خوراک بہتر ہو جائے اور وہ وقت پر کھانا کھایا کرے!
مندرجہ ذیل آیت صبح وشام گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے بچی کو پلایا جائے، اور چھڑکاؤ کیا جائے ان شاء اللہ مذکورہ بچی کھانا شروع کردےگی۔
{وَالْوَالِدٰتُ يُرْضِعْنَ اَوْلَادَھُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ يُّـتِمَّ الرَّضَاعَةَ ۭ وَعَلَي الْمَوْلُوْدِ لَهٗ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ ۭ لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ اِلَّا وُسْعَهَا ۚ لَا تُضَاۗرَّ وَالِدَةٌۢ بِوَلَدِھَا وَلَا مَوْلُوْدٌ لَّهٗ بِوَلَدِهٖ }
[البقرة:233]
فقظ واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144207200257
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن