بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بچے کی دینی تعلیم کے حوالہ سے مشورہ


سوال

محترم السلام علیکم! کے بعد عرض یہ ھے کہ میرا ایک بیٹا ھے عبدالعلیم جس کے لیے میں چاھتا ھوں کہ بہترین عالم دین بن جائے۔ ھم آج کل پشاور میں رہائش پذیر ھیں۔ جب کہ آپ کا دارلعلوم کراچی میں ھے۔ میرے بیٹے کی عمر تقریبا ١۲ سال ھے۔ آپ کی رہنمائی کی ضرورت ھے۔ جزاک اللہ خیر

جواب

اگر آپ کا بیٹا میٹرک یا مڈل پاس کرچکا ہے تو ھمارے جامعہ میں داخلہ کی درخواست دے سکتا ہے،داخلہ کے امتحان میں کامیابی کی صورت میں کسی بھی شاخ میں رہایشی داخلہ مل سکتا ہے، یاد رہے کہ اس سال جامعہ میں داخلہ کی کاروائی کاآغازان شاء اللہ مورخہ 7 شوال سے ہوگا، اور اگر آپ اپنے شہر پشاور میں ہی اپنے بچے کی تعلیم وتربیت کا ارادہ رکھتے ہیں تو ھماری معلومات کے مطابق پشاور میں جامعہ عثمانیہ اور دارالعلوم سرحد اور امداد العلوم اس لحاظ سے اچھی شہرت کے حامل ادارے ہیں۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143509200004

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں