بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچے کا زاعم نام رکھنا


سوال

زاعم نام رکھنا کیسا ہے؟ میں اپنے ہونے والے بیٹے کا نام زاعم رکھنا چاہتا ہوں ، میری رہنمائی فرمائیں۔

جواب

زاعم :سربراہ،ذمہ دار صدر ،لیڈر،رہنما،قائد کے معنی میں آتا ہے،لڑکے کے لیے بطورِ  نا م رکھنا صحیح  ہے۔

مختار الصحاح میں ہے:

"(زعم) يزعم بالضم (زعما) بالحركات الثلاث على زاي المصدر أي قال. و (زعم) به كفل وبابه نصر و (زعامة) أيضا بفتح الزاي. و (الزعيم) الكفيل. وفي الحديث: «الزعيم غارم» و (الزعامة) أيضا السيادة، و (زعيم) القوم سيدهم."

(باب الزاي، ز ع م، ص:136 ط: المكتبة العصرية)

معجم اللغۃ العربیۃ المعاصرۃ میں ہے:

"زعم على يزعم، زعامة، فهو زعيم، والمفعول مزعوم عليه،زعم على القوم: ترأسهم، تأمر عليهم. "

(ز، ز ع م، ج:2 ص:985 ط: عالم الکتب)

قاموس الوحید میں ہے:

"زعم علی القوم زعامۃ،قوم کا لیڈر اور سرداربننا۔"

(زع م،ص:707ط:ادارہ اسلامیات لاہور)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503102883

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں