بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بچھڑے میں عقیقے کے سات حصے کرنا


سوال

ایک بچھڑے میں عقیقہ کے ۷ حصے ہوتے ہیں یا ایک ؟

جواب

جس بچھڑے کی عمر دو سال مکمل نہ ہوئی ہو، اس میں عقیقہ کرنا  درست نہیں ہے، اگرچہ ایسا جانور کتنا ہی فربہ کیوں نہ ہو۔

تاہم اگر عمر  دو سال یا اس سے زائد ہو اور قربانی سے مانع بننے والے عیوب سے پاک ہو  تو ایک بڑے جانور میں عقیقے کے سات حصے ہوسکتے ہیں۔

العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية (2 / 213):
"وحكمها كأحكام الأضحية". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144111201450

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں