بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچوں کے کھلونوں کا حکم


سوال

میری بیٹی کو گڑیا سے کھیلنے کا بہت شوق ہے، کیا گڑیا سے کھیلنا صحیح ہے یا نہیں؟ یا بالکل گنجائش نہیں ہے،؟

جواب

شریعتِ مطہرہ میں تصویر سازی اور مجسمہ سازی منع ہے،  نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ رحمت کے فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا جان دار کی تصویریں ہوں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم گھر میں کوئی ایسی چیز دیکھتے جس میں جان دار کی تصاویر ہوں تو اسے توڑ دیتے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ قیامت کے دن سب سے سخت عذاب مصورین کو ہوگا.

  صورت مسئولہ  میں اگر گڑیا   وغیرہ جان دار  کی صورت والے ہوں ، یا ان میں جان دار کی تصویر ہو  (جیساکہ عموماً  گڑیا اور بھالو ہوتے ہیں )تو ایسے کھلونے بنانا، گھر یا دکان میں رکھنا، ان کی تجارت کرنا، اور بچوں کو دینا سب ناجائز ہے۔ اور اگر وہ جان دار کی صورت والے نہ ہوں یا شکل نمایاں نہ ہو، یعنی کہ ناک، ٓنکھ ، کان واضح نہ ہوں، تو مضائقہ نہیں ہے۔

حدیث شریف میں ہے:

"حدثنا ابن مقاتل أخبرنا عبد الله أخبرنا معمر عن الزهري عن عبيد الله بن عبد الله أنه سمع ابن عباس رضي الله عنهما يقول سمعت أبا طلحة يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول ( لا تدخل الملائكة بيتا فيه كلب ولا صورة تماثيل".

(صحیح البخاری، ج: ۳، صفحہ: ۱۱۷۹، رقم الحدیث: 3053، ط:  دار ابن كثير ، اليمامة - بيروت)

وفیہ ایضاً: 

"حدثنا محمد بن صالح بن هانئ حدثنا إبراهيم بن أبى طالب حدثنا محمد بن المثنى ومحمد بن بشار وعبيد الله بن سعيد قالوا حدثنا يحيى عن عبيد الله عن نافع عن ابن عمر رضى الله عنهما أن النبى -صلى الله عليه وسلم- قال :« إن الذين يصنعون هذه الصور يعذبون يوم القيامة يقال لهم أحيوا ما خلقتم»".

(السنن الکبری،باب التشديد فى المنع من التصوير، ج: ۷، صفحہ: ۲۶۸، رقم الحدیث: 14960، ط: مجلس دائرة المعارف النظامية الكائنة في الهند ببلدة حيدر آباد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100103

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں