بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچوں کو فرشتہ کہنے کا حکم


سوال

بچوں کو فرشتہ کہناکیساہے ؟

جواب

"فرشتہ "فارسی زبان کا لفظ ہے ، جسے"نیک، مقدس، معصوم، پاک، بہت نیک سیرت، معظم" جیسے معانی میں استعمال کیاجاتاہے،چوں کہ عرف میں مذکورہ لفظ بچوں کومعصوم،پاک اورنیک ہونے کے لحاظ سےاستعمال کیاجاتاہے،لہذابچوں کو فرشتہ کہنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ 

فرہنگ عمید میں ہے : 

"فرشته، فرسته [ferešte] . 1-موجودی آسمانی و غیر قابل رؤیت کہ مأمور اجرای اوامر الهی است و مرتکب گناه نمی‌شود؛ مَلَک. 2- [مجاز] فرد دارای سیرت نیک و پسندیده. 3- [مجاز] زن زیبا و مهربان۔"

(فرہنگ عمید ص : 909 ط : مؤسسۃ انتشارات امیرکبیر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101664

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں