بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچوں کو دینی تعلیم کے اوقات میں گشت کروانا


سوال

بچوں کو دینی تعلیم کے اوقات میں گشت والے عمل میں شرکت کرانا کیسا ہے ؟

جواب

بچوں کو ان کے والدین  مدرسہ میں  دینی تعلیم کے حصول کے لیے بھیجتے ہیں ،مدرسہ والوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ جتنے وقت کے لیے والدین نے تعلیم کے لیے بھیجا ہے بچوں کو تعلیم  میں ہی مشغول رکھیں ،گشت والاعمل یا  دیگر تبلیغی اور غیر تبلیغی دینی کام تعلیم کے اوقات کے علاوہ  میں کروائیں  ،تعلیم کے اوقات میں تعلیم کے علاوہ کسی اور چیز میں مشغول کرنا درست نہیں ہے ۔

وفي الموسوعة الفقهية الكويتية :

"وينبغي له أن لايستقضي أحدًا من الصبيان فيما يحتاج إليه إلا أن يستأذن أباه في ذلك ، ويأذن له عن طيب نفس منه ."

(ما يتعلق بالمعلم من أحكام,تصرف المعلم مع من يعلمهم ,38/ 236ط:وزارة الأوقاف الشؤن الإسلامية)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144311101513

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں