بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچیوں کے نام


سوال

میں ملک ہندوستان سے ہوں، لڑکیوں کے چند اچھے نام جو بولنے میں آسان ہوں اور معنی کے اعتبار سے بھی اچھے ہوں تجویز فرمائیں۔ میں "الیزا" نام رکھنا چاہتا ہوں، لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ "الیزا" کا کوئی معنیٰ ہی نہیں ہے، اس پر بھی روشنی ڈالیں!

جواب

"الیزہ"  یا "الیزا" عربی زبان کے مادہ "الز"سے ماخوذ ہے، جس کے معنیٰ: بے چین و مضطرب کے ہیں۔ معنی کے لحاظ سے یہ نام اچھا نہیں، لہذا یہ نام نہ رکھا جائے۔

صحابیات رضوان اللہ علیہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا بہتر ہوگا، یا عمدہ معانی کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے، جس کے لیے ہماری ویب سائٹ پر موجود  "اسلامی نام" کے سیکشن سے استفادہ کرلیا جائے۔

صحابیات رضوان اللہ علیہن کے بعض نام درج ذیل ہیں:

عائشہ،   فاطمہ،   بریرہ،   رملہ،  عفیفہ، عاتکہ،   اُمامہ،   اَرْویٰ،   آمِنَہ،   بُریَدہ،   تَیما،   جُمانہ،   جُوَیریہ،  حَرْمَلہ،   حَزْمَہ،   حَمنَہ،   خَنْساء،   خَوْلَہ،   رُفَیده،   رُمَیثہ،   رُمَیصاء،   سائِبہ،  سارہ،   سَدُوْس،   سُعاد،   سَلاَمہ،   شَیماء،   شُمَیلہ،   قَیْلَہ،   لُبابہ،   ماریہ،   ماوِیَہ،  یُسَیْرَہ۔

مزید اچھے معانی کے اسماء کے لیے دیکھیے:

عافیہ کے ہم وزن نام

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200605

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں