بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ربیع الاول 1446ھ 14 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بچیوں کا سٹیج پر نعت پڑھنے کا حکم


سوال

مسلم نابالغ لڑکیاں سٹیج پر اشارہ کے ساتھ نعت پڑھ سکتی ہیں؟ 

جواب

نابالغ لڑکیوں کا سٹیج پر  نعت پڑھنے میں شرعا کوئی حرج نہیں  ہےالبتہ جو قریب البلوغ ہوں وہ اسٹیج پر آکر غیر محارم کے سامنے نعت نہ پڑھیں۔

نیز اشارہ کے ساتھ نعت پڑھنے سے کیا مراد ہے؟ نعت کے الفاظ کے مطابق ہاتھ سے اشارہ کرنا مراد ہے؟یا کچھ اور، اس کو واضح کر کے جواب معلوم کریں۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"فإن كانت صغيرة لا يشتهى مثلها فلا بأس بالنظر إليها ومن مسها؛ لأنه ليس لبدنها حكم العورة، ولا في النظر والمس معنى خوف الفتنة."

(کتاب الکراہیۃ، باب ثامن ج نمبر ۵ ص نمبر ۳۲۹، دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100164

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں