بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچیوں کا یمنیٰ، سماویہ اور حناد نام رکھنا


سوال

میرے بچوں کے نام یمنی سماویہ اور حناد ہیں، راہ نمائی فرماکر  ان کے  معانی بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ کیا یہ درست ہے ؟ورنہ کوئی اور اسلامی نام بتادیں!

جواب

’’یمنیٰ‘‘: (یُمْنیٰ)ایمن کا مؤنث ہے، اس کے معنی ہیں: برکت والی۔ اسی طرح یمنی کا ایک معنیٰ ہے: دائیں طرف۔

بیٹی کا نام یمنیٰ رکھنا جائز ہے۔ 

سماویہ : اس کا معنی ہے "آسمانی "۔ یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے، مناسب یہ ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے یا اچھے معنی والا عربی نام رکھا جائے۔

حناد: یہ نام عربی لغت کی کتابوں میں نہیں مل سکا، البتہ روایات میں بعض راویوں کے ناموں میں اس نام کا استعمال مردوں  کے لیے ملتا ہے، خاتون  کے لیے اس  کا استعمال نہیں مل سکا؛  لہٰذا یہ نام رکھنا مناسب نہیں، بلکہ صحابیات یا ازواجِ مطہرات یا عربی زبان میں اچھے معانی والے نام رکھنے  چاہییں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200554

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں