بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچی کا نام طیبہ، زاہدہ، عابدہ اور مومنہ رکھنا


سوال

بچی کے لیے ایسا کوئی عربی نام جس کا معنی پاکیزہ عورت، اللہ کی عبادت گزار اور اللہ کا خوف رکھنے والی یا پختہ ایمان رکھنے والی ایسے کچھ آتے ہو؟

جواب

صورت مسئولہ میں سائل کے مطلوبہ نام درج ذیل ہے:

طاهرة/طيبة: پاکیزہ، صاف اور  مقدس۔ 

عَابِدة: موحدہ، عبادت گزار۔

زاهدة/تقية: عبادت گزار، تارک الدنیا، خدا كا خوف دل میں رکھنے والی اور اس کے عظمت وہیبت کے باعث ڈرنے والی۔

مؤمنة: ایمان لانے والی، تصدیق کرنے والی۔(از قاموس الوحید)

مذکورہ ناموں کے علاوہ چند صحابیات کے نام درج ذیل ہیں:

فاطمة. خَوْلة.  هَالة. رَمْلة. عائشة. حَفْصَة. سُمَيّة. رُقيّة. زينب.اُمامه . اَرویٰ .آمِنَه . بُریَده . بَریرَه . تَیما . ثُوَبِیه . جُمانه. جُوَیریه . حَمامه . حَرمَله . حَمنَه . حواء . حسّانه . خالده . خَنساء . خَولَه . دُرّه . ذُرّه . رُبَـیِّع (ربیع). رَمله . رُفَیده. رُقُیقه. رُمَیثه . رُمَیصاء . رَوضه .

 اس كے علاوه ہماری ویب سائٹ  پر "اسلامی نام" کےعنوان سےبہت سارے بہترین نام موجود ہیں ، جس میں سے آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

اسلامی نام  دیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک   پر کلک کریں ۔

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100530

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں