بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچی کو پیار سے بلی پکارنا


سوال

چھوٹی بچی کو ماں باپ پیار سے "ماؤں بلی" پکارتے ہیں، کیا اس طرح پکارنے سے اس کے اثرات بچی پر آئیں گے؟ کیوں کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بلی پر سایہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے بچی پر  اثرات ہو سکتے ہیں۔

جواب

بچوں کو پیار سے بلانے میں کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ جس لفظ سے پکارا جارہا ہو، اس کا معنی برا نہ ہو، تاہم ایسے الفاظ سے بلانا بہتر ہے جس کے معنی سے نیک فالی لی جاسکے۔

باقی "بلی" سے تشبیہ دینے میں بچے پر جنات وغیرہ کے اثرات آجانے کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (7 / 3061):

"(«كان النبي صلى الله عليه وسلم ليخالطنا»): بفتح اللام و تسمى لام الفارقة، وفي نسخة للشمائل ليخاطبنا، والمعنى: ليخالطنا غاية المخالطة، ويعاشرنا غاية المعاشرة، ويجالسنا ويمازحنا. (حتى يقول لأخ لي) أي: من أمي وأبوه أبو طلحة زيد بن سهل الأنصاري (صغير: يا أبا عمير) : بالتصغير واسمه كبشة (ما فعل) : بصيغة الفاعل، أي: ما صنع (النغير؟) : بضم ففتح، تصغير نغر بضم النون وفتح الغين المعجمة، طائر يشبه العصفور أحمر المنقار، وقيل: هو العصفور، وقيل: هو الصعو صغير المنقار أحمر الرأس، وقيل: أهل المدينة يسمونه البلبل، والمعنى: ما جرى له حيث لم أره معك، وفي هذا تسلية له على فقده بموته، بينه بقوله ( «كان له نغير يلعب به فمات» ) أي: النغير، وحزن الولد لفقده على عادة الصغار."

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (7 / 3062):

"قال: وجواز تكني الصبي ولايدخل ذلك في باب الكذب. قلت: لأنه قصد به التفاؤل."

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144203201224

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں