بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچی کے لیے اچھے نام


سوال

بیٹی کے لیے دو  سے تین نام بتا دیں!

جواب

بچیوں کے نام رکھنے کے متعلق  بہتر صورت یہ ہے کہ ازواجِ مطہرات اور دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن اور امت کی نیک خواتین کے نام پر نام رکھیں،  صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی نسبت ہی کافی ہے۔  بصورتِ دیگر بامعنی اور اچھا نام رکھا جائے۔   

چند اچھے  نام پیش کیے جاتے ہیں:

"سائبہ": نبی کریم ﷺ کی باندی ہیں، صحابیہ ہیں۔

"سائحہ": روزہ رکھنے والی۔ یہ لفظ قرآن کریم میں بھی استعمال ہوا ہے۔ (دیکھئے: پارہ،۲۸۔سورۃ التحریم، آیت۔۵)

"سائدہ": بزرگی والی، بلند مرتبہ والی، عزت و شرافت والی، سردار

اس کے علاوہ بھی اوپر ذکر کردہ اصول کے تحت  صحابیات کے ناموں سے یا کوئی اور اچھا بامعنی نام بھی رکھا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200757

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں