بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بچی کی بلوغت کی عمر اور نابالغ بچی کی نماز جنازہ کی دعا


سوال

آٹھ سال کی بچی کی جنازہ کی  نماز میں کون سی دعا پڑھیں ؟بلوغت کی دعا یا پھر نابالغ کی دعا؟

جواب

واضح رہے کہ لڑکی کی بلوغت کی کم سے کم عمر نو سال ہے،لہذاآٹھ سال کی نابالغ  بچی کی نماز جنازہ میں  یہ  دعا پڑھیں۔

" اَللّٰهمَّ اجْعَلْها لَنَا فَرَطاً وَّاجْعَلْها لَنَا أَجْراً وَّ ذُخْراً وَّ اجْعَلْهالَنَا شَافِعَةً وَّ مُشَفَّعَةً". 

الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"(وأدنى مدته له اثنتا عشرة سنة ولها ‌تسع ‌سنين) هو المختار كما في أحكام الصغار."

(کتاب المأذون،ج6،ص154،ط؛سعید)

وفيه أيضا:

"(ولا يستغفر فيها لصبي ومجنون) ومعتوه لعدم تكليفهم (بل يقول بعد دعاء البالغين: اللهم اجعله لنا فرطا) بفتحتين: أي سابقا إلى الحوض ليهيئ الماء، وهو دعاء له أيضا بتقدمه في الخير، لا سيما، وقد قالوا: حسنات الصبي له لا لأبويه بل لهما ثواب التعليم (واجعله ذخرا) بضم الذال المعجمة، ذخيرة (وشافعا مشفعا) مقبول الشفاعة."

(کتاب الصلاۃ،باب صلاۃ الجنازۃ،ج2،ص215،ط؛سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144309101211

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں