ہم نے اپنی بیٹی کا نام "حریم فاطمہ" رکھا ہے، 5 سال کی ہے ، وہ ٹھیک نہیں رہتی 3 سال سے، کیا نام کا مسئلہ ہے ؟
حریم کے معنی ہیں ”قابلِ حفاظت چیز“ ، اور فاطمہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادی رضی اللہ عنہا کا نام ہے، یہ نام رکھنا جائز ہے۔کوئی اس کو تبدیل کرنا چاہے تو بدلنا بھی جائز ہے۔ لیکن بیماری میں مذکورہ نام کی تاثیر کا خیال درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144206200971
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن