بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بچی کا نام عمائزہ رکھنا کیسا ہے؟


سوال

بچی کا نام عمائزہ رکھنا کیسا ہے؟

جواب

عمائزہ نام بہت تلاش کرنے کے بعد ہمیں نہیں ملا، لہذا بچی کا یہ نام رکھنا درست نہیں ہے، بلکہ اس کے  بجائے صحابیات کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرکے رکھا جائے تو باعث برکت ہونے کے ساتھ ساتھ افضل بھی ہے، کیوں کہ حدیث شریف میں اچھے نام رکھنے کی تعلیم ہے، اس  لیے کہ قیامت کے دن انسان کو اپنے اور اپنے والد کے نام سے پکارا جائے گا۔

السنن الكبرى میں ہے:

''عن أبي وهب الجشمي رضي الله عنه وكانت له صحبة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ‌سموا ‌بأسماء ‌الأنبياء، وأحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن، وأصدقها حارث وهمام، وأقبحها حرب ومرة ."

(باب ما يستحب ان يسمى به، ج: 9، ص: 514، ط: دار الكتب العلمية )

فقط و الله اعلم


فتوی نمبر : 144409100236

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں