بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچی کا نام سدرۃ الزھرۃ نام رکھنا


سوال

بچی کا نام "سدرة الزھرہ" رکھ سکتے ہیں ؟

جواب

"سِدرہ" کے معنی ہیں:  "بیری کا درخت" اور ’زَهْرَه‘‘   کے معنی  پھول کے آتے ہیں، اور ایک لفظ ”زُهَرَة“ ہے،  یہ ایک ستارے کا نام ہے۔

 سدرہ  یا زہرہ  ان دونوں میں سے کوئی بھی ایک نام بچی کا رکھنا درست ہے، لیکن   "سدرة الزھرہ"  ملاکر رکھنے سے    اس کا کوئی بامقصد معنی نہیں بنتا ، اس لیے یہ (سدرۃ الزھرہ) مرکب نام نہ رکھا جائے، بلکہ صرف "سدرہ" رکھیں یا صحابیات میں سے کوئی نام رکھ لیں۔

القاموس المحيط  ميں هے:

"السدر: شجر النبق، الواحدة: بهاء، ج: سدرات وسدرات وسدرات وسدر وسدر. وسدرة: تابعي. وأبو سدرة: سحيم الجهيمي، شاعر. وسدرة المنتهى: في السماء السابعة."

(1 / 405، فصل السين، ط: مؤسسة الرسالة)

وفیہ أیضاً:

" الزَّهْرَةُ، ويُحَرَّكُ: النباتُ، ونَوْرُهُ، أو الأَصْفَرُ منه، ج: زَهْرٌ وأزهارٌ، جج: أزاهِيرُ،وـ من الدنيا: بَهْجَتُها ونَضَارَتُها وحُسْنُها، وبالضم: البياضُ، والحُسْنُ، وقد زَهِرَ، كفرحَ وكرُمَ، وهو أزْهَرُ."

 (1 / 403، فصل الزاء،مؤسسة الرسالة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144403102304

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں