بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچی کا نام مقدس رکھنا


سوال

بچی کا نام ’’مقدس‘‘ رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’مقدس‘‘ (دال پر تشدید اور زبر کے ساتھ)  کے معنی قابلِ تعظیم، پاک وصاف، بابرکت  کے ہیں، یہ نام رکھنا جائز ہے، بچی کا رکھنے کی صورت میں عربی گرامر کے اعتبار سے  آخر میں چھوٹی' تا'(ۃ) کا اضافہ کرنا ہوگا، جو اردو میں پڑھتے وقت "ہ" کی آواز دیتی ہے، یعنی ’’مقدسہ‘‘، البتہ اردو کے اعتبار سے بغیر " تا"کے بھی  رکھا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200875

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں