بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بچی کا نام حنیدہ یا ہنیدہ رکھنا


سوال

کیا بچی کا نام حنیدہ/ہنیدہ رکھ سکتے ہیں؟ اگر رکھ سکتے ہیں تو اسکا معنی کیا ہے ۔؟

جواب

"حنیدہ" کا لفظ ہمیں نہیں ملا البتہ "ہنیدہ" ہاء پر پیش نون پر زبر یاء ساکن اور دال پر زبر کے ساتھ ہند کی تصغیر ہے جس کے معنی ہیں سو اونٹوں کا ریوڑ اور سو سال کو بھی" ہنیدہ "کہتے ہیں، لہذا بچی کے لیے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہےلہذا صحابیات رضی اللہ عنہن کے  ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں  نیز ہماری ویب سائٹ پر ناموں کی فہرست حروف تہجی کے اعتبار سے موجود ہے وہاں سے دیکھ کر بھی نام رکھ سکتے ہیں۔

معجم الوسیط میں ہے:

"(‌هنيدة) تصغير هند واسم للمائة من الإبل وهي معرفة لا تنصرف ولا يدخلها الألف اللام ولا تجمع ولا واحد لها من جنسها

(الهنيدة) مائة سنة قال سلمة بن الخرشب

(ونصر بن دهمان الهنيدة عاشها ... وتسعين عاما ثم قوم فانصاتا)."

(باب الهاء جلد 2 ص: 997 ط: دارالدعوۃ)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144407101365

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں