کیا بچی کا نام عائش رکھ سکتے ہیں؟
واضح رہے کہ عائش: کا معنی ہے: زند ہ( زندگی والا)، اگرچہ یہ معنی اچھا اور صحیح ہے، لیکن یہ مذکر کا صیغہ ہے، لہذا بچی کا نام عائش کے بجاۓ عائشہ ر كھ لیا جائے،جو ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا بھی نام ہے۔
المعجم الوسیط میں ہے:
"(عاش):عيشا وعيشة ومعاشا صار ذا حياة فهو عائش."
(باب العين، ج:2، ص:639، ط:دار الدعوة)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144501102041
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن