"آیت فاطمہ" نام رکھنا کیسا ہے؟
’’آیت‘‘ کا معنی ہے: نشانی، لہذا ’’آیت فاطمہ‘‘ کا مطلب ہے: "فاطمہ کی نشانی"، یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے، تاہم حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے نام کی برکت حاصل کرنے کے لیے صرف ’’فاطمہ‘‘ نام رکھنا مناسب ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144206201227
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن