بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 جُمادى الأولى 1446ھ 03 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بچی کا کھانے پینے میں تنگ کرنے کی وجہ سے نام تبدیل کرنا/ بریعہ نام رکھنا


سوال

میری بیٹی کا نام آئلین ہے جو کہ ترکی زبان کا لفظ ہے۔ میری بیٹی کھانے پینے میں بہت تنگ کرتی ہے، کسی نے کہا ہے کہ نام بدل دو ٹھیک ہو جائے گی۔ مجھے ذاتی طور پر یہ نام پسند ہے۔ کیا نام بدلنا چاہیے ؟ نیز، بریعہ نام کیسا ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آئلین نام کا معنی اچھا ہے تو صرف اس وجہ سے بچی کا نام تبدیل کرنا ضروری نہیں ہے کہ بچی کھانے پینے میں تنگ کرتی ہے، کیوں کہ نام کا بچوں کی صحت پر  اثرانداز ہونے کا نظریہ شرعاً  درست نہیں ،  البتہ اگر آئلین  نام کا معنی اچھا نہیں ہےتو پھر آپ اپنی بچی کا نام تبدیل کر لیں۔

’’بَرِ یعَه‘‘ نام اچھا ہے، کتبِ تراجم میں  مذکور ہے کہ بریعہ بنتِ حارثہ رضی اللہ عنہا صحابیہ ہیں، جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی،بَرِ یعَہ نام  کا معنی ہے: ساتھیوں سے فائق ہونا، صاحب کمال ہونا۔(القاموس الوحید، المادّۃ: ب/ ر/ ع، ص:160، ط:ادارۃ الاسلامیات)۔

لہذا مذکورہ صحابیہ کے نام کی  مناسبت سے بچی کا نام بریعہ  رکھنا افضل ہونے کے ساتھ ساتھ باعثِ برکت بھی ہے۔

اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ میں ہے:

"6778- بريعة بنت أبي حارثة

بريعة بنت أبي حارثة بن أوس بن الدخيس الأنصارية من بني عوف بن الخزرج، بايعت رسول الله صلى الله عليه وسلم ابن حبيب".

(‌‌‌‌كتاب النساء، حرف الباء، 7/ 38، ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144601101546

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں