بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

داراب یا دراب نام رکھنا


سوال

کیا داراب/ دراب نام رکھنا صحیح ہے لڑکی کے لئے؟

جواب

"داراب ــ"  فارسی زبان کا لفظ ہے ،اس کے معنی ’’شان و شوکت ،خودنمائی وغیرہ ‘‘ کے ہیں ،یہ  مذکر لفظ ہے ،لڑکے کے لیے نام رکھنا درست ہے ،لڑکی کے لیے مناسب نہیں ہے۔

"دِراب "(دال پر زیر کے ساتھ )عربی زبان میں  "درب ـ" کی جمع ہے ،درب کے معنی بڑے دروازہ کے ہیں ۔اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے ،دَراب(دال پر زبر کے ساتھ ) اردو زبان میں اس لفظ کا ایک معنی ’’مخروطی شکل سے ملتا جلتا بناہوا نگینہ ‘‘ کے ہیں ،یہ مذکر لفظ ہے ،اس معنی کے اعتبار سے لڑکے لیے یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے ،لڑکی کے لیے مناسب نہیں ہے ۔ بہتر یہ ہےکہ لڑکے کے لیے انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں سے کوئی نام رکھ لیں اور لڑکی کے لیے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں ۔

وفي تاج العروس من جواهر القاموس:

"درب : ( الدرب ) معروف ، قالوا : الدرب : ( باب السكة الواسع ) وفي ( التهذيب ) الواسعة ( و ) هو أيضا ( الباب الأكبر ) والمعنى واحد ( ج دراب ) كرجال ."

 (2/ 402,الناشر دار الهداية)

’’لغات فارسی ‘‘میں ہے :

"داراب(ف)شان و شوکت ،کر و فر ،(۲) خودنمائی َ۔۔۔(۴)دارا کے باپ کا نام ۔"

(لغات فارسی،ص:363 ،ط:دار عمر فاروق ،حسن اللغات فارسی ۔اردو ،ص:370 ،ط:اورینٹل بک سوسائٹی ،لاہور،)

’’اردو لغت ‘‘میں ہے :

"دراب(فت د)امذ۔(نگینہ گری )مخروطی شکل سے ملتاجلتا بناہوا نگینہ ،اس کو بعض کاریگر ’’سرو‘‘ بھی کہتے ہیں ۔"

(اردو لغت تاریخی اصول پر ،ج:9 ، ص:96 ۔ط:اردو لغت بورڈ کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100976

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں