بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچے کو دودھ پلاتے ہوئے عورت کو شہوت ہو


سوال

بچے کو گود میں لینے سے شہوت پیدا ہو تو کیا حکم ہے؟ (دودھ پیتا بچہ چچا کا بیٹا) اپنے بچے کو دودھ پلانے کے وقت شہوت کا کیا حکم ہے؟

جواب

نابالغ بچے سے شہوت ہونے سےحرمتِ مصاہرت ثابت نہیں ہوتی، البتہ بچے کو دودھ پلاتے وقت  بہتر یہ ہے کہ عورت   باوضو رہے اور ذکر و اذکار میں مشغول رہنا بہتر ہے، اس سے بچے کی طبیعت پر بھی نیک اثرات منتقل ہوں گے اور عورت بھی فاسد قسم کے خیالات سے محفوظ رہے گی۔

فتاوی شامی میں ہے:

" فتحصل من هذا أنه لا بد في كل منهما من سن المراهقة وأقله للأنثى تسع وللذكر اثنا عشر لأن ذلك أقل مدة يمكن فيها البلوغ كما صرحوا به في باب بلوغ الغلام وهذا يوافق ما مر من أن العلة هي الوطء الذي يكون سببا للولد أو المس الذي يكون سببا لهذا الوطء ولا يخفى أن غير المراهق منهما لا يتأتى منه الولد."

(كتاب النكاح، فصل في المحرمات،فروع طلق امرأته تطليقتين ولها منه لبن...،3/35،ط: سعيد)

البحرالرائق میں ہے:

" وقد يقال: إنها دخلت تحت حكم الاشتهاء فلا تخرج عنه بالكبر ولا كذلك الصغيرة وليس حكم البقاء كالابتداء۔ وفي الخانية: وقال الفقيه أبو الليث: مادون تسعسنين لا تكون مشتهاة وعليه الفتوى ا هـ

 فأفاد أنه لا فرق بين أن تكون سمينة أو لا، ولذا قال في المعراج: بنت خمس لا تكون مشتهاة اتفاقا وبنت تسع فصاعدا مشتهاة اتفاقا وفيما بين الخمس والتسع اختلاف الرواية والمشايخ، والأصح أنها لا تبثت (تثبت ) الحرمة."

(كتاب النكاح، فصل في المحرمات، 3 /106، ط: دارالمعرفة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410101770

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں