بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بچی کا لعبہ نام رکھنا


سوال

بچی کا نام "لعبہ "رکھنا کیسا ہے؟

جواب

مذکورہ لفظ اگرلام کے ضمہ ،عین کے سکون اورباء کے فتحہ کے ساتھ ہویعنی لُعْبَة تواس کامعنی ہے " کھلونا،کھیل جوکھیلاجائےجیسے شطرنج ،نردوغیرہ"۔

اگرلام کےزیرکے ساتھ ہویعنی لِعْبَة تواس کا معنی ہے" کھیل کی قسم ،کھیل کا طریقہ "۔

اگرلام کے ضمہ ،عین اورباءکے زبرکے ساتھ ہویعنی لُعَبَةتواس کامعنی ہے " بہت کھیلنے والا،کھیل کا شیدائی ۔(القاموس الوحیدج : 2 ص : 684  ط : ادارہ اسلامیات)

مذکورہ لفظ معنی کے لحاظ سے عمدہ نہیں ہے ،لہذابہتریہ ہے کہ لڑکی کا نام صحابیات رضوان اللہ علیھن اجمعین یاکسی نیک خاتون کے ناموں میں سے کسی نام پریااچھے معنی والانام رکھاجائے۔

ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے آپشن موجود ہے، جس میں سے آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

اصلاح المنطق میں ہے :

"وتقول: لمن اللعبة، فتضم أولها؛ لأنها اسم، وتقول: الشطرنج لعبة، والنرد لعبة، [وكل ملعوب به فهو لعبة، تقول: اقعد حتى أفرغ من هذه اللعبة، وهو حسن اللعبة، كما تقول: هو حسن الجلسة، وتقول: لعبت لعبة] واحدة."

(‌‌باب: ما جاء مضموما ص : 126 ط : دارإحياء التراث العربي)

تصحیح الفصیح وشرحہ  میں ہے:

"واللعبة فعلة من اللعب، واللعب ضرب من الهزل والعبث واللهو، يقال: لعب الرجل يلعب لعبا، فهو لاعب، كثير اللعب. ولعبة بسكون العين، يلعب به، لعبة كالشطرنج والنرد والصورة المتخذة للنساء من العاج والخشب وغير ذلك لعبة؛ لأنها يلعب بها؛ ولذلك قيل للنساء: هن لعب الرجال. وملعب/ الصبيان والجواري، وغيرهن: المكان الذي يلعبون فيه، وهي الملاعب."

(‌‌تصحيح الباب السابع عشروهو المترجم بباب المضموم أوله ص : 337 ط : المجلس الأعلي للشئون الإسلامية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144407100254

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں