بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچے کو دودھ پلانے کے دوران بیوی سے ہم بستری کرنا


سوال

بچے کو دودھ پلانے کے دوران بیوی سے ہم بستری کرنا کیسا ہے؟

جواب

اگر آپ کا  سوال  بچہ کو دودھ پلانے کے زمانہ میں بیوی سے ہم بستری   کرنے سے متعلق ہے تو اس کا حکم یہ ہے کہ  رضاعت (دودھ پلانے) کی مدت میں بیوی سے ہم بستر ہونے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ہاں اگر طبی اعتبار سے یہ بچے کے دودھ کے لیے مضر ہو تو طبیب کے مشورے پر عمل کیا جائے۔

اور اگر عین ہم بستری کے دوران  بچہ کو دودھ پلانے سے متعلق سوال ہے تو اس  صورت میں بھی اگر بچہ رو رہا ہو تو  دودھ پلانا منع نہیں ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ ہم بستری سے فراغت کے بعد بچہ کو دودھ پلایا جائے،اور اگر بيوی پہلے سے بچہ کو دودھ پلانے میں مصروف ہو تو شوہر کو کچھ وقت انتظار کرلینا چاہیے،  اس لیے کہ د ودھ پلاتے وقت ماں کا ذکر و اذکار میں مشغول رہنا بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201526

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں