بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بچے کےلیے علی حید،سماک، حیدرشاہ رکھنا کیساہے؟


سوال

بچے کا نام ''سید علی حیدر شاہ'' ،''سیدحیدرشاہ''،سید سماک شاہ''، سید جعفر شاہ''، سید جریر شاہ''  رکھنا کیسا ہے؟

جواب

حضرتِ علی رضی اللہ عنہ رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے جلیل القدرصحابی ،دامادِ رسول پاک اور چوتھے خلیفہ کانام مبارک ہےاور حیدرکا معنی'' شیر''ہے،یہ بھی حضرت علی کے ناموں میں سے ہے،اسی طرح سماک ،جریراورجعفربھی صحابہ کرام کے ناموں میں سے ہے؛لہذابچے کےلیےمذکورہ ناموں ''، سیدعلی حیدرشاہ''،''یاسیدحیدرشاہ''،''سماک''،''جعفر''،میں سے کوئی بھی  نام رکھنادرست ہے۔

تاج العروس للزبیدی میں ہے:

''(و) العلاية: (كل موضع مرتفع) رئي فيه معنى {العلو؛ (كالعلي كظبي} والعلي)، كغني: الصلب (الشديد القوي، وبه سمي) الرجل {عليا، فهو من الشدة والقوة، ويكون أيضا من الرفعة والشرف، وأفضل من سمي به أمير المؤمنين} علي بن أبي طالب، رضي الله تعالى عنه."

(حرف:ع،ل،و،ج:39،ص:87،ط:وزارة الإرشاد والأنباء في الكويت)

الصحاح تاج اللغة وصحاح العربية ميں هے:

"والحيدرة: الاسد. وقال على رضى الله عنه:أنا الذى سمتن أمي حيدرة  لان أمه فاطمة بنت أسد لما ولدته وأبو طالب غائب سمته أسدا باسم أبيها، فلما قدم أبو طالب كره هذا الاسم فسماه عليا.''

(فصل الحاء،ج:2،ص:625،ط:دار العلم للملايين - بيروت)

القاموس المحيط ميں هے:

"وداجون: ة بالرملة، منها أبو بكر المقرئ. وأبو دجانة، كثمامة: سماك بن خرشة، صحابي." 

(باب النون،فصل الدال،ج:1195،ط:مؤسسة الرسالة للطباعة والنشر والتوزيع)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407102112

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں