بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ذو القعدة 1446ھ 04 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

بچے کی ولادت کے بعد بیوی شوہر کے پاس کب تک نہ سوئے؟


سوال

بچے کی ولادت کے بعد کتنے دن تک بیوی شوہر کے پاس سو نہیں سکتی ؟

جواب

بچہ پیدا ہونے کے بعدعورت کو کچھ دن  خون آتا ہے اس کو "نفاس" کہتے ہیں، اس مدت میں حیض(ماہواری) والے احکام لاگو ہوں گے،  یعنی بیوی سے جماع کرنا حرام اور ناجائز ہے، البتہ جماع کے علاوہ استمتاع (یعنی بوس وکنار،اس کے بدن کو چھونے ) کی اجازت ہے اور بیوی کے ساتھ سونا بھی جائز ہے، اس خون کی مدت زیادہ سے زیادہ  چالیس دن ہے اور کم کی کوئی حد نہیں،  اگر کسی کو ایک آدھ گھڑی خون آکر بند ہو جائے تو وہ بھی نفاس ہے، چالیس دن کے اندر جب تک عورت کو یہ خون آتا رہے گا وہ ناپاک ہو گی اور جب یہ خون بند ہو جائے اُس وقت وہ پاک ہو جائے گی، اس کے بعد غسل کر سکتی ہے اور شوہر کے لیے اس کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کرنا جائز ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201363

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں