بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچے کی پیدائش کے بعد چار ماہ میکے رہنا


سوال

 زید کا کہنا ہے کہ عورت کے لیے بچے کی پیدائش کے بعد چار ماہ تک میکے میں رہنا مستحب ہے اور انہوں نے بہشتی زیور کا حوالہ بھی دیا ہے، کیا یہ بات شرعًا درست ہے ؟

جواب

بصورتِ  مسئولہ عورت کے  لیے بچے کی پیدائش کے بعد    چار ماہ تک میکے میں رہنے  کے  مستحب ہونے  والی بات درست نہیں ۔  بہشتی  زیور    میں کافی تلاش کے باوجود ایسی بات نہیں مل سکی، اگر سائل کے پاس بہشتی زیور کا  حوالہ    ہے تو    (جلد، صفحہ نمبر اور طبع سمیت) نقل فرماکر  سوال دوبارہ ارسال کردیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212202308

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں