بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بچے کی بھوک کے لیے وظیفہ


سوال

میری بیٹی 13 ماہ کی ہے مگر کچھ نہیں کھاتی، کوئی دعا بتا دیں کہ وہ کچھ کھانے لگ جائے۔

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں  اولًا کسی ماہر معالج سے رجوع کیا جائے، ممکن ہے کسی بیماری یا تکلیف کی وجہ سےبچی کچھ نہ کھاتی ہو، نیز اس کے ساتھ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات عشاء کےبعد تین مرتبہ آواز کےساتھ پڑھ کر بچی پر دم کریں ،نیزبھوک کی کمی کودور کرنے کے لیے  اکتالیس مرتبہ  مندرجہ ذیل آیت کھانے پر دم کرکے کھلایا جائے:

"هُوَ یُطْعِمُنِیْ وَ یَسْقِیْنِۙ."

(سورۃ الشعراء ،آیت:79)

(گنجینہ اسرار،صفحہ :141،ط:بیت الحکمت،دیوبند)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506101444

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں