بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچہ کے بیمار ہونے کی وجہ سے اذہان نام تبدیل کرنا


سوال

 میرے بیٹے کا نام محمد اذہان ہے، اس کی عمر 15 ماہ ہے,  وہ اکثر بیمار رہتا ہے، کسی نے کہا کہ بیٹے کا نام بدلو گے تو تمہارے مسائل حل ہو جائیں گے، ایسا کرنے کی کیا ضرورت ہے اور اگر ہے تو کیا نام رکھیں؟

جواب

 شریعت نے اولاد کے اچھے نام رکھنے کا حکم دیا  ہے، نام اچھا ہونے کے باوجود اگر بچہ بیمار ہو  یا زیادہ روئے تو یہ اللہ کی طرف سے ہے، اس کا  نام سے کوئی تعلق نہیں ہوتا؛ لہٰذا نام کے اثر  کا انسان کی صحت پر اثر انداز ہونے کا یا نام کے بھاری ہونے کا عقیدہ  رکھنا شرعاً درست نہیں ہے ، البتہ نام کا معنی درست نہ ہو تو اس کو تبدیل کرنا چاہیے۔

صورت مسئولہ میں "اَذْہان" عربی زبان کا لفظ ہے، یہ "ذہن" کی جمع ہے، جس کا معنی سمجھنا  ہے، لہٰذا"محمد اذہان  "نام رکھنا جائز ہے، البتہ اگر  کوئی دوسرا اچھا نام مثلاً انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کسی کے نام پر نام رکھا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے، تاہم تبدیل کرنے کی وجہ  بیماری یا نام کے بھاری ہونے کا عقیدہ نہیں ہونا چاہیے۔

سنن ابی داؤد میں ہے:

"4952 - حدثنا أحمد بن حنبل ومسدد، قالا: حدثنا يحيى، عن عبيد الله، عن نافع عن ابن عمر: أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم - غير اسم عاصية، وقال: " أنت جميلة." 

"4953 - حدثنا عيسى بن حماد، أخبرنا الليث، عن يزيد بن أبي حبيب، عن محمد بن إسحاق، عن محمد بن. عمرو بن عطاء أن زينب بنت أبي سلمة سألته: ما سميت ابنتك؟ قال: سميتها برة، فقالت: إن رسول الله -صلى الله عليه وسلم - نهى عن هذا الاسم، سميت برة، فقال النبي- صلى الله عليه وسلم -: " لا تزكوا أنفسكم، الله أعلم بأهل البر منكم" فقال: ما نسميها؟ فقال: "سموها زينب."

(كتاب الأدب، باب في تغيير الاسم القبيح، 7/ 307 ط: دار الرسالة العالمية)

لسان العرب میں ہے:

"( ذهن ) الذهن الفهم والعقل والذهن أيضا حفظ القلب وجمعهما أذهان."

(لسان العرب (13/ 174) ط: دار صادر)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144506100564

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں