حزقیل نام کا کیا مطلب ہے، اور کیا یہ نام لڑکے کا رکھ سکتے ہیں؟
لفظ" حزقیل" کا معنی اللہ کا بندہ اور اللہ کی طرف سے تحفہ کے آتے ہیں، "حزقیل علیہ السلام " بنی اسرائیل کے انبیاء میں سے ایک نبی تھے،بچے کانام "حزقیل" رکھنا باعثِ خیر ہے اور برکت کے حصول کا ذریعہ ہے۔
تاج العروس میں ہے:
"حزقل أو حزقيل، كزبرج وزنبيل أهمله الجوهري، وقال الصاغاني: اسم نبي من الأنبياء أي من بني إسرائيل عليهم الصلاة والسلام وهو اسم سرياني، أو عبراني، معناه: عبد الله، أو هبة الله."
(فصل الحاء المهملة مع اللام، ح ز ق ل، ج:28 ص:297 ط: دار إحياء التراث)
القاموس المحیط میں ہے:
"حزقل، أو حزقيل، كزبرج وزنبيل: اسم نبي من الأنبياء، عليهم الصلاة والسلام."
(باب اللام، فصل الحاء، ص:984 ط: مؤسسة الرسالة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144504100950
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن