بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچوں کی پیدائش روکنے کے لیے انجکشن لگانا


سوال

میری بیوی نے مجھے بتائے بغیر بچے نہ پیدا کرنے والا انجکش لگایا ہے،  کیا اس کا علاج ممکن ہے؟

جواب

شریعت کی نظر میں اولاد کی کثرت پسندیدہ ہے، اور شرعی عذر کے بغیر موانعِ حمل تدابیر اختیار کرنا  یا بچوں کی پیدائش کا سلسلہ روک دینا پسندیدہ نہیں ہے، البتہ اگر عورت کی صحت متحمل نہ ہو یا کوئی اور شرعی  عذر ہو تو باہمی رضامندی سےاولاد میں وقفہ کرنا جائز ہے، اور اس کے لیےشرعاً جائز اور مناسب تدبیر  اختیار کی جاسکتی ہے۔ لیکن آپ کی اجازت کے بغیر بیوی کا ایسا اقدام درست نہیں۔

نیز اس کا علاج ممکن ہے یا نہیں، اس سلسلے میں ڈاکٹر سے رجوع فرمائیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404100867

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں