بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بچے کو دودھ پلانے کا اجر


سوال

کیا ایک عورت کو اپنے بچے کے دودھ پلانے پر ستر حج اور ستر عمرے کا ثواب ملتا ہے ؟ اس حدیث کی تحقیق درکار ہے ۔

جواب

سوال میں پوچھی گئی روایت  کسی معتبر کتاب میں  نہیں ملی، البتہ عورت  کے اپنے بچوں کو دودھ پلانے سے متعلق ایک  اور حدیث  میں  فضیلت وارد ہوئی ہے ،       مجمع الزوائد   میں  امام طبرانی رحمہ اللہ کی  المعجم  الأوسط کے حوالے سے  حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''بچہ کی پیدائش کے بعد (ماں کی چھاتی میں) دودھ کاجو قطرہ نکلتاہے اور جب بچہ اس دودھ کو چوستاہے تو ہرگھونٹ اور ہر قطرہ پر عورت کونیکی ملتی رہتی ہے''۔

'' وعن أنس أن سلامة حاضنة إبراهيم ابن النبي صلى الله عليه وسلم قالت: يارسول الله، تبشر الرجال بكل خير، ولا تبشر النساء؟ قال: "أصويحباتك دسسنك لهذا؟" قالت: أجل، هن أمرنني. قال: "أفما ترضى إحداكن أنها إذا كانت حاملاً من زوجها وهو عنها راض أن لها مثل أجر الصائم القائم في سبيل الله، فإذا أصابها الطلق لم يعلم أهل السماء وأهل الأرض ما أخفي لها من قرة أعين، فإذا وضعت لم يخرج منها جرعة من لبنها ولم يمص مصة إلا كان لها بكل جرعة [وبكل مصة] حسنة، فإن أسهرها ليلةً كان لها مثل أجر سبعين رقبةً، وتعتقهن في سبيل الله - سلامة يعني: لمن؟ أعني بهذه المتنعمات الصالحات المطيعات اللاتي لا يكفرن العشير". رواه الطبراني في الأوسط، وفيه عمار بن نصير، وثقه ابن حبان، وصالح جزرة، وضعفه ابن معين وغيره، وبقية رجاله ثقات".

(مجمع الزوائد، باب ثواب المرأة على طاعتها لزوجها وقيامها على ماله وحملها ووضعها، 4/560، دارالفکر بیروت1412هـ) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311101681

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں