بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچہ کی پیدائش کے کتنے عرصہ بعد ہم بستری کرنا درست ہے؟


سوال

بچہ پیدا ہونے کے کتنا عرصہ بعد ہم بستری کر سکتے ہیں? جب کہ بچہ بڑے آپریشن سے ہوا ہے؟

جواب

بچہ کی پیدائش کے بعد جب نفاس کی مدت گزر جائے،  اس کے بعد  ہم بستری کے لیے شریعتِ مطہرہ میں  کوئی تحدید نہیں، اس کا مدار بیوی کی طبیعت اور اُس کی بشاشت پر ہو گا، جب بیوی کی طبیعت اس قابل ہوجائے کہ اس کے ساتھ ہم  بستری کی جائے، اس وقت بیوی سے ہم بستری کرنا  درست ہو گا، بہتر ہو گا کہ اس معاملہ میں اپنی طبیبہ سے رائے لی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200249

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں