بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 ربیع الاول 1446ھ 21 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بچہ کی پیدائش کے بعد چالیس دن تک عورت کا گھر سے نکلنے کا حکم


سوال

کسی عورت کے  ہاں بچے کی پیدائش پر عورت کا چالیس دن گھر میں رہنا لازم ہے یا نہیں؟  اس کی وضاحت فرما دیں!

جواب

بچہ کی پیدائش پر عورت کا چالیس دن گھر میں رہنا ضروری نہیں  ہے، یہ بات عوام میں مشہور ہے کہ عورت بچہ کی پیدائش پر چالیس دن تک گھر سے نہیں نکل سکتی، اس کی کوئی حقیقت نہیں، ضرورت کے موقع پر گھر سے نکلنا چاہے تو نکل سکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200840

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں