بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچے کے رات کو رونے اور تنگ کرنے کے لئے وظیفہ


سوال

میرا چھوٹا بچہ ہے رات ہوتے ہی تنگ کرتا ہے اور روتا رہتا ہے۔آپ سے گزارش ہے کہ کوئی  وظیفہ بتلادیں۔

جواب

عام طور سے ہر بچہ ہی رات کو روتا ہے، اس کی وجہ سے زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیئے، البتہ کسی بہت زیادہ رونے کی وجہ سے بیماری کا شبہ ہو تو کسی اچھے طبیب کو دکھاکر علاج کروانے کے ساتھ ساتھ  سورہ فاتحہ اور سورہ تکویر (اذ الشمس کورت، پارہ عم) تین تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے یہی پانی بچے کو پلاتے رہیے۔

نیز آیاتِ شفا پڑھ کر بچے پر پابندی سے دم کیجیے، اور اسے جو بھی خوراک (کھانا پینا) دیں اس پر یہ آیات پڑھ کردم کرکے دیجیے، آیاتِ شفا درج ذیل ہیں:

1: {وَیَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ} [التوبة: 14:9]
2: {وَشِفَآءٌ لِّمَا فِى ٱلصُّدُورِ}[یونس: 57:10]
3: {يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ‌} [النحل: 69:16]
4: {وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْءَانِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ}  [الإسراء: 82:17]
5: {وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِیْنِ} [الشعراء: 80:86]
6: {قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ هُدًى وَشِفَآءٌ} [حٰم السجدة: 41:44] (اسوۂ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم" تالیف ڈاکٹر محمد عبدالحی " صاحب رحمۃ اللہ علیہ)۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200740

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں