بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بچے کا سر مونڈھوانا


سوال

سئلہ یہ ہے کہ عقیقہ میں بچے کے سر کے بال جانور کے ذبح سے قبل کاٹنے چاہئیں یا بعد میں یا عقیقہ والے دن کسی بھی وقت بچے کے بال کٹوا سکتے ہیںzwnjاور اس کے بعدموجودہ رقم کے اعتبار سے کتنا صدقہ کرنا چاہیے؟اور بال کٹوانے کے بعد بچے کے سر پر زعفران ملنا شرعا کیسا ہے؟

جواب

عقیقہ کا جانور ذبح کرنے اور بچے کے سر کے بال حلق کرنے کا وقت ایک ہی ہونا چاہئے۔ دونوںکے درمیان فاصلہ نہیں ہونا چاہئے،جانور پہلے ذبح کریں اوراس کے بعد بچےکے سرکے بال اتارے جائیں۔ سرکے بالوں کے وزن کے برابرچاندی صدقہ کرنا سنت ہے۔ بالوں کا وزن کرکے کسی صراف سے اس وزن کے برابر چاندی کی قیمت لگوائی جائے اسی سے رقم کا صحیح اندازہ ہوسکے گا۔ بال کٹوانے بعد بچے کے سر پر زعفران ملنا بھی سنت ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200355

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں