بچے کی پیدائش پر اذان کے بعد اذان پڑھنے والے کو جو رقم دی جاتی ہے، کیا وہ رقم لینا جائز ہے؟ اور یہ رقم رواجاً دی جاتی ہے!
صورتِ مسئولہ میں اگر رقم دینے والا طیبِ نفس سے دے رہا ہو تو خوشی کے موقع پر بطورِ انعام رقم دینے اور لینے کی اجازت ہوگی۔
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (5 / 1974):
(" ألا ") للتنبيه أيضا وكرره تنبيها على أن كلا من الجملتين حكم مستقل ينبغي أن ينبه عليه، وأن الثاني حيث يتعلق به حق العباد أحق بالإشارة إليه، والتخصيص لديه ("لايحل مال امرئ ") أي: مسلم أو ذمي (" إلا بطيب نفس ") أي: بأمر أو رضا منه."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211201651
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن