بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچہ جننے کی صلاحیت ختم کروانے کا حکم


سوال

میرے اللہ کے فضل سے  چھ بچے ہیں، چار کی نارمل پیدائش ہوئی ہے، جب کہ آخری دو آپریشن سے پیدا ہوئے ہیں، اب بیوی کی صحت کی وجہ سے ہم اس عمل کو مستقل بند کرانا چاہتے ہیں، عارضی بندش کا طریقہ اختیار کرکے دیکھا ہے،  مگر اس میں نقصان ہواہے!

جواب

صورتِ مسئولہ میں مستقل بنیاد پر بچہ دانی نکلوانا یا بند کروانا شرعاً جائز نہیں، البتہ جب تک مکمل صحت نہیں ہوجاتی اس وقت تک حمل سے بچنے کی  جائز عارضی تدابیر اختیار کی  جا سکتی ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202046

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں