بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بچا ہوا کھانا کوے وغیرہ کو کھلا دینا


سوال

  بچا ہوا کھانا چاول وغیرہ پرندوں کو ڈالتے ہیں، تو کیا کوے کو بھی ڈال سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

اگر کھانا بچ جائے تو پہلے تو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ کھانا کسی کے استعمال میں آجائے، کسی   غریب    تک پہنچا دیا جائے، تاکہ وہ کھانا ضائع ہونے سے بچ جائے، البتہ اگر بچا ہوا کھانا کسی غریب   تک پہنچانا ممکن نہ ہو یا وہ کھانا انسانوں کے کھانے کے لائق نہ ہو تو بھی اسے کچرے  میں پھینکنے کے بجائے کسی ایسی جگہ ڈال دیا جائے جہاں سے کوئی جانور  یا کوئی بھی پرندہ  خواہ  "کوا" ہی کیوں نہ ہو، اسے کھا لے۔ کوے کو دانہ ڈالنے میں شرعًاکوئی حرج نہیں ہے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144301200220

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں