میری بیوی نے بچہ دانی بند کروائی تھی، اب وہ کھلوانا چاہ رہی ہے، کیا ایسا ممکن ہے؟
واضح رہے کہ مستقل طور پر بچہ دانی بند کرواکر بچہ جننے کی صلاحیت ختم کروانا شرعا حرام ہے، جس کی توبہ بچہ جننے کی صلاحیت کو بحال کروانا ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کی بیوی بچہ دانی بند کرنے کی وجہ سے گناہ گار ہے، اس لیے اس پر لازم ہے کہ وہ بچہ دانی کھلوا لے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210200280
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن