بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حدیث ہر بچہ/ بچی اپنا عقیقہ ہونے تک گروی رہتا ہے کا حوالہ


سوال

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر بچہ/ بچی اپنا عقیقہ ہونے تک گروی رہتا ہے۔ بچے کی طرف سے ساتویں دن جانور ذبح کیا جائے ساتویں دن اس کا نام رکھا جائے اور سر منڈ ھوایا جائے۔

کیا یہ حدیث ، احادیث کی کتابوں میں موجود ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔ 

جواب

مذکورہ روایت کئی کتبِ حدیث میں موجود ہے، مختصرا ترمذی شریف سے حوالہ پیش خدمت ہے: 

"عَنْ الحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الغُلَامُ مُرْتَهَنٌ بِعَقِيقَتِهِ يُذْبَحُ عَنْهُ يَوْمَ السَّابِعِ، وَيُسَمَّى، وَيُحْلَقُ رَأْسُهُ»."

(سنن  الترمذي، باب من العقيقة، (4/ 101) برقم (1522)، ط/ شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي - مصر، 1395هـ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502100087

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں