بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچی کے بالغ ہونے میں قمری سال کا اعتبار ہے


سوال

ایک بچی انگریزی کلینڈر کے حساب سے 9 سال كی نہیں ہوئی،  لیکن اسلامی کلینڈر کے حساب سے دیکھیں تو 9 سال کی ہو گئی ہے،  معلوم یہ کرنا ہے کہ حیض آنے کی صورت میں اسلامی یا انگریزی کس کلینڈر کے حساب سے دیکھیں کہ بچی 9 سال کی ہو گئی ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے ہیں کہ شریعت  نے جہاں کہیں بھی  سال کا ذکر  کیا ہے وہاں اسلامی اور قمری   سال یا کلینڈر کا ہی اعتبار کیا ہے  نہ کہ انگریزی سال یا کلینڈر   کا ، لہذا صورت مسئولہ میں میں لڑکی اگر اسلامی سال یا کلینڈر  کے اعتبار سے 9 سال کی ہوگئی ہے   تو آنے والا خون  حیض شمار ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وسببه أي سبب افتراضها ملک نصاب حوليٍّ نسبة للحول...

(قوله: نسبة للحول) أي الحول ‌القمري لا الشمسي كما سيأتي متنا قبيل زكاة المال."

(کتاب الزکاة،ج:2، ص:259 ط: سعید) 

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144408102582

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں