بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچی کا نام ضحی رکھ سکتے ہیں


سوال

میں اپنی بیٹی کا نام رکھنا چاہتا ہوں (ضحی )کیا یہ ٹھیک ہے؟

جواب

واضح رہے کہ عربی زبان مین دن چڑھنے کے وقت کو "ضحی" سے تعبیر کیا جاتا ہے، اسی طرح سورج کی روشنی، یا بات واضح ہونے کے معنی بھی آتے ہیں۔

بچوں کے نام رکھنے کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضوان اللہ علیہن یا تابعات رحمہن اللہ کے نام پر نام  رکھا جائے یا کم از کم نیک خواتین اور اللہ تعالیٰ کی برگزیدہ خواتین کے نام پر نام رکھا جائے۔

"ضحی" نام بھی اگرچہ رکھ سکتے ہیں، تاہم صحابیات رضوان اللہ علیہن  کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرنا بہتر ہوگا۔

معجم الوسيطمیں ہے

"الضُّحَى : ضَوُءُ الشمس. الضُّحَى ارتفاع النَّهار وامتداده. الضُّحَى وقت هذا الارتفاع أَو الامتداد. يقال: ما لكلامِهِ ضُحَّى: ما لَهُ بيانٌ". ( المعجم الوسيط : باب الضاد، (1 / 535) ط: دار الدعوة)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144405101805

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں