بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بات نہ کرنے کی قسم کھائی تو میسج پر جواب دینا، کیا بات چیت کے حکم میں ہے؟


سوال

موبائل میں  قران پر ہاتھ رکھ کر نامحرم دوست سے قسم کھائی کہ اپنی پُرانی/ سابقہ دوست سے بات نہیں کروں گا اور اب جس سے قسم کھائی ہے اُس سے کوئی رابطہ نہیں رہا اور سابقہ دوست نے میسج پر ایک عزیز کی وفات پر تعزیت کی اور دُعا دی ،اب اُس سلام اور دُعا پر آمین کہنا کیسا ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ اسلام میں کسی اجنبیہ سے دوستی کرنا،  اس سے خلوت میں ملنا اور بے تکلفانہ بے حجابانہ باتیں کرنا جائز نہیں،  ان امور سے احتراز ضروری ہے۔جہاں تک بات مذکورہ سوال کی ہے تو محض  تحریری پیغام (ٹیکسٹ میسج) کے ذریعے اس کی دعا پر آمین کہنے سے قسم نہیں ٹوٹی۔

الدر المختار میں ہے:

"(الكلام) والتحديث (لا يكون إلا باللسان) فلا يحنث بإشارة وكتابة كما في النتف.... وفي الرد: (قوله فلا يحنث بإشارة وكتابة) وكذا بإرسال رسول."

(الدر المختار مع رد المحتار،كتاب الايمان، ‌‌باب اليمين في الأكل والشرب واللبس والكلام، 792/3، سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144308100550

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں