بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

باپ کی زندگی میں بیٹے کی وفات کی صورت میں اس کا میراث میں حکم


سوال

باپ کی زندگی میں بیٹا مر جائے تو میراث میں اس کا کیا حق ہے؟کتاب کا حوالہ بھی دلے دیں۔

جواب

واضح رہے کہ شرعاً کسی کا وارث بننے کے لیے مورث کی وفات کےوقت وارث کا زندہ ہونا ضروری ہے، اگر کوئی وارث مورث کی وفات سے پہلے ہی انتقال کرجائے، تو اس کا میراث میں کوئی حق و حصہ نہیں ہوتا، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں بیٹے کا باپ کی زندگی وفات پاجانے کی صورت میں بیٹے کا باپ کی میراث میں  شرعاً کوئی حق وحصہ  نہیں ہوگا۔

رد المحتار ميں ہے:

"بيانه أن شرط الإرث وجود الوارث حيا ‌عند ‌موت ‌المورث."

(كتاب الفرائض، ج:6، ص:769، ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144402100686

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں